Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہروز سبزواری کو انڈسٹری میں کام صرف اپنے والد کی وجہ سے ملا ہے، نتاشا حسین  

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، میزبان و اداکارہ نتاشا حسین نے کہا ہے کہ اداکار شہروز سبزواری کو انڈسٹری میں کام صرف اپنے والد کی وجہ سے ملا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نتاشا حسین نے اپنے کیرئیر، سلون اور شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کھُل کر بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Natasha Hussain (@nattyaika)

پاکستانی انٹرٹینمینٹ انڈسٹری میں موجود اقرباپروری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبز واری کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے اداکار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہروز سبزواری کو شوبز انڈسٹری میں کام صرف اپنے والد کی وجہ سے ملا ہے تاہم ان کے والد بہروز سبزواری بہترین اداکار ہے۔

اسی طرح انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں آمنہ حق کو بہترین ماڈل اور بُری اداکارہ قرار دیا جبکہ سونیا امام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا انہیں ماڈل نہیں سمجھتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Natasha Hussain (@nattyaika)