Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ آئمہ بیگ کا پہلا سولو گیت “فنکاری” ریلیز

پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ جن کی آواز کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں نے اپنا پہلا سولو گیت “فنکاری” ریلیز کردیا ہے۔

آئمہ بیگ نے اس قبل مختلف فنکاروں کے ساتھ مل کر گئی مشہور گیت ریلیز کئے مگر مداحوں کو کافی عرصے سے آئمہ بیگ کے سولو گیت کا انتظار تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

نئے ریلیز ہونے والے گانے ” فنکاری”  کی کہانی رومانوی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملنے لگی ہے۔

 آئمہ بیگ نے پہلے سولو گانے کی ریلیز کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “فنکاری” گیت کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گانا میرے لیے بہت خاص ہے، دل و جان کے ساتھ گیت کو تیار کیا ہے، پُرامید ہوں کہ گانا ہر طرف گونجتے ہوئے محبت اور رومانس کا ترانہ بن جائے گا۔

” فنکاری” کی ویڈیو عدنان قاضی نے ڈاکٹریٹ کی ہے جبکہ آئمہ بیگ کو بھی گانے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

رومینٹک گیت کی شاعری شیراز اوپل اور عرفان سلیم کی جانب سے لکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ کے پہلے سولو گیت “فنکاری”کو یونیورسل میوزک لیب کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)