جاپان سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ اور اداکارہ، ریوچل 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق انہیں بدھ کو ٹوکیو کے شہر شیبویا میں ایک انٹرٹینمنٹ ایجنسی کے دفتر میں ان کے منیجر نے مردہ حالت میں پایا۔
اگرچہ موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں کی جاسکی ہے لیکن پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ریوچل گلوکارہ اور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ جاپان میں صنفی فیشن اور مشہور ایل جی بی ٹی کیو ایکٹویسٹ تھیں۔
یاد رہے کہ ریوچل کا اصل نام ریو جی ہیگا ہے جس نے جاپان کے مشہور ساتھی سوشل میڈیا اسٹار پیکو سے شادی کی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد اس جوڑی نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔















