پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اولاد کو فتنہ قرار دیدیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا فیصل بچوں کی پرورش اور نئے دور کے بچوں میں آنے والی تبدیلیوں پر کھُل کر بات کی۔
View this post on Instagram
انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ شادی ہوتے ہی سیٹل زندگی چاہتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ان کے پاس گاڑی، بنگلا اور پیسے ہوں تو انہیں کسی کم عمر لڑکے سے شادی کرنے کے بجائے 45 اور 50 سال کے مرد سے شادی کرنی چاہیے، جس کے پاس سب کچھ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی، بہو کو صرف بہو کے رشتے میں ہی عزت اور احترام دیا جانا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ سسرال والوں کا گھر بہوؤں کا اپنا گھر ہوتا ہے، انہیں اس کے ہر کام کی ذمہ داری لینی چاہیے، اس لیے وہ سمجھتی ہیں کہ بہو کبھی بیٹی نہیں ہو سکتی۔
View this post on Instagram
دورانِ انٹرویو صبا فیصل نے اولاد کو فتنہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں اولاد نے جینا سکھا دیا اور وہ اولاد کی وجہ سے بہت اچھے طریقے سے زندگی گزار رہی ہیں۔




















