فلم عاشقی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار راہول رائے نے اپنی صحت کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ سال میں برین اسٹروک کا شکار ہوئے تھے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اپنی اس حالت کی وجہ سے وہ اسپتال میں 1.5 ماہ تک زیر علاج تھے اور اس صورتحال سے ابھرنے مین انہیں کافی وقت درکار تھا۔
اس حوالے سے ان کی بہن پریانکا نے بتایا کہ اس مشکل وقت مین اداکار سلمان خان نے ان کی مدد کی تھی اور ان کے اسپتال کے تمام واجبات ادا کئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ “سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ سلمان نے میڈیا کے سامنے اس بارے میں بات نہیں کی۔ یہ بات میرے دل کو چھو گئی۔ یہ آدمی ہیرا ہے۔‘‘
اس موقع پر راہول نے مزید کہا، “سلمان کے ساتھ سب لوگ بولتے ہیں، وہ ایسا ہے، وہ ویسا ہے، لیکن میرے لیے وہ ایک اچھے انسان ہیں۔”
2020 میں راہول رائے کو برین اسٹروک ہوا۔ یہ اس وقت ہوا جب وہ ایل اے سی — لائیو دی بیٹل ان کارگل کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ انہیں ووکارڈ ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے دماغ اور دل کی انجیوگرافی کی گئی۔ بعد میں راہول کو آئی سی یو میں ممبئی کے ناناوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔















