Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منیش ملہوترا جلد ہی ڈائریکشن میں ڈیبیو کریں گے؟

مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا ہدایت کاری میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ان کی پہلی فلم کی اسکرپٹ کا کام جاری ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق منیش ملہوترا جلد ہی آنجہانی لیجنڈری اداکارہ مینا کماری کی بایوپک ڈائریکٹ کریں گے جس میں کریتی سینن مرکزی کردار ادا کریں گی۔

 

اطلاعات کے مطابق، فلم فی الحال اسکرپٹنگ کے مرحلے میں ہے اور اسے بھوشن کمار ٹی سیریز کی حمایت حاصل ہوگی۔

تاہم، یہ بھی واضح رہے کہ منیش ملہوترا کی جانب سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، جس میں اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

 

خیال رہے کہ مینا کماری، جو 38 سال کی عمر میں جگر کی بیماری کیوجہ سے چل بسیں، نے تقریباً 90 فلموں میں اداکاری کی اور ہندی سنیما پر لازوال نقوش چھوڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version