پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے ڈرامہ انڈسٹری کے اوور کانفیڈنٹ اداکاروں کے نام بتادیئے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
شو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ انڈسٹری کے اوور کانفیڈنٹ اداکاروں کے نام بتائیں جس پر خلیل الحمان قمر نے اداکار عمران اشرف اور اداکارہ سونیا حسین کا نام لیا۔
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ عمران اشرف اوور کانفیڈنٹ اداکار ہیں اور سونیا حسین بھی ایک اوور کانفیڈنٹ اداکارہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سونیا حسین ایسی اداکارہ ہے جو اپنے کام کو ہی نہیں جانتی۔
میزبان نے شہروز سبزواری کے بارے میں سوال کیا جس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ بہروز سبزواری اچھے اداکار ہیں لیکن ان کے بیٹے شہروز محبت کے معاملات میں الجھ گئے ورنہ وہ اچھے اداکار بن سکتے تھے۔
