Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی ظفر معروف لوک فنکار پر برس پڑے

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر ایک لوک فنکار پر برس پڑے ہیں۔

گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گائیکی کے دوران فائرنگ کرنے والے ایک گلوکار کی ویڈیو شیئر کی۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین کو چیلنج کیا کہ وہ اس گلوکار کو ٹیگ کریں اور اس کی گائیگی پر تنقید کریں۔

ویڈیو میں گلوکار کو گانا گانے کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

علی ظفر کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں تاہم یہ ویڈیو کچھ عرصہ پُرانی ہے اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)