پاکستان کی معروف اداکار جوڑی ارسلان خان اور حرا خان کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار ارسلان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار ارسلان خان کو اپنی اہلیہ حرا خان کے ہمراہ رنبیر کپور کے گانے پیار ہوتا کئی بار ہے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکار ارسلان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی تصاویر و ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔




















