Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تمام حدیں پار؛ اداکارہ عینی جعفری کی نامناسب لباس میں تصاویر وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ عینی جعفری کی نامناسب لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ عینی جعفری نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے گلابی رنگ کا مغربی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے اُن پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں تھیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے براؤن رنگ کی شرٹ زیبِ تن کی ہوئی تھی جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ عینی جعفری انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔