بھارتی ٹی وی اسٹار اور دی کپل شرما شو کی معروف اداکارہ سمونا چکرورتی نے شو سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سمونا چکرورتی کا کہنا تھا کہ شو میں شروعات کے دن بہت مشکل تھے، کیونکہ مجھے یاد ہے کہ کپل نے لائن بھولنے کے بعد میرے منہ کا مذاق اڑایا تھا۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ کپل نے شو کی پہلی قسط میں میرے منہ کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن اس مذاق پر کوئی نہیں ہنسا تھا تاہم دوسرے شو میں یہ مذاق کام کرگیا جب میں نے بہت بُرا محسوس کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ارچنا میرے ساتھ ہی بیٹھی تھیں، میرے بُرا محسوس کرنے پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ پریشان کیوں ہیں؟ جس پر میں نے انہیں واضح کیا کہ اس نے میرے منہ، میرے ہونٹوں حتیٰ کہ ہر چیز کا مذاق اڑایا ہے، میں اسکرپٹ کی لائنز نہیں بھولی لیکن کپل بھول گئے ہیں اور کپل نے وہ کچھ بھی کہا ہے جو اسکرپٹ کا حصہ نہیں تھا، میں اسٹینڈ اپ کامیڈین نہیں ہوں، میں اس طرح لوگوں کو انٹرٹین نہیں کرسکتی۔
View this post on Instagram
جس پر ارچنا نے مجھے کہا کہ اگر خود پر ہنسیں تو آپ کبھی بھی بُرا محسوس نہیں کریں گی اور اگر بات کروں آپ کے چہرے یا ہونٹوں کی تو میں ایسی خواتین کو جانتی ہوں جو ایسا دکھنے کیلئے پیسے ادا کرتی ہیں۔
سمونا نے کہا کہ بیک اسٹیج اکثر لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں آپ کیسے کسی زن بیزار شو (misogynist show)کا حصہ بن سکتی ہیں؟ جس پر میں انہیں سمجھاتی ہوں کہ یہ سب اسکرپٹ کا ایک حصہ ہے اور میں شو میں ان شرائط پر شامل ہوئی ہوں، میں ایک قابل صورت لڑکی ہوں اور رہی بات شو کی تو کپل سمونا کے چہرے کا مذاق نہیں اڑاتے بلکہ وہ دوران شو میاں بیوی کے جھگڑے کے وقت ایسا کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
ان کا مزید کہنا تھا کہ اداکار رتیش دیش مکھ کپل شرما شو کے 10 سال میں وہ پہلے اداکار ہیں جنہوں نے شو کی تعریف کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا تھا کہ سمونا آپ جانتی ہیں کپل آپ کے بغیر اتنا بڑا کامیڈین نہیں بن سکتا تھا جتنا وہ آج ہے۔




















