Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیانا ڈی کروز کا ’مسٹری مین‘ کون؟ اداکارہ نے تصاویر شیئر کردیں

بھارتی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے آخر کار اپنے ’مسٹری مین‘ کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے اور اس کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔

فی الحال اداکارہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار  کر رہی ہیں اور اپنے اس سفر کے کچھ جھلکیاں بھی شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن بچے کے والد کے حوالے سے انہوں نے ابھی تک کچھ ظاہر نہیں کیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ileana D’Cruz (@ileana_official)

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس پر انہوں نے کیپشن دیا ہے ’ڈیٹ نائٹ‘ اور ایک دل کا یموجی بھی استعمال کیا ہے۔

ان تصاویر میں الیانا ڈی کروز کو ایک نوجوان  شخص کے کندھے پر سر رکھے ہوئے خوشگوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس سے قبل متعدد مرتبہ اداکارہ نے اپنے مسٹری مین کے متعلق کافی اسٹوریز اور پوسٹ بھی شیئر کی ہیں جو ہر بار مداحون کے تجسس میں اضافہ کرتا تھا۔

اس انکشاف کے ساتھ، الیانا نے اپنے ساتھی کی شناخت کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ18 اپریل کو، الیانا ڈی کروز نے بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ذریعے اپنے حمل کے اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں