معروف کامیڈین اداکار ارشد وارثی نے فلم ’ویلکم‘ اور ’جولی ایل ایل بی‘ کے اگلے سیکوئل کے متعلق بات کی ہے۔
اداکار جو کہ اپنے مزاحیہ انداز کی اداکاری کے لئے جانے جاتے ہیں ، نے انکشاف کیا ہے کہ ’ویلکم 3‘ بنائی جا رہی ہے، جس میں اکشے کمار، سنجے دت، اور پریش راول سمیت ستاروں سے بھرپور کاسٹ شامل ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اکشے کمار کے ساتھ “جولی ایل ایل بی 3” کا حصہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ “ویلکم 3 ، ایک انتہائی بڑی تھیٹریکل فلم ہے جس کا میں حصہ بنوں گا۔ اس میں، اکشے کمار، سنجو (سنجے دت)، پریش راول اور بہت سے دوسرے لوگ ہیں۔















