Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انوپم کھیر کا دنیا بھر کے گنجے افراد کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین

بھارتی اداکار انوپم کھیر کی جانب سے دنیا بھر کے تمام گنجے افراد کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے سوشل میڈیا  اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انوپم کھیر  کے سر پر ٹیٹو دیکھا جاسکتا ہے ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anupam Kher (@anupampkher)

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں لکھا، ’’ یہ ویڈیو دنیا بھر کے  تمام گنجے افراد کے لئے ہے‘‘۔

انہوں نے ہندی زبان میں مزید لکھا، ’’ بالوں والے لوگ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ وہ اپنے بالوں سے اتنا کچھ کر سکتے ہیں!! لیکن کیا وہ ایسا کر سکتا ہے؟؟ بالکل نہیں!!‘‘۔

انوپم کھیر کے سر پر جو ٹیٹو ہے وہ کوئی عام ٹیٹو معلوم نہیں ہوتا ہے کیونکہ وہ کافی بڑا ہےاور اس پر ہندی زبان میں کچھ لکھا ہوا بھی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار کو زیادہ تر گنجے سر کے ساتھ ہی اداکاری کرتے ہوئے دیکھا گیا جوکہ اب ان کا سٹائل بن چکا ہے ۔

متعلقہ خبریں