Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی کمائی سے متعلق کاجول کا سوال وائرل ہوگیا

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں اپنے حالیہ تبصروں سے ایک بار پھر مداحوں اور میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

‘لسٹ اسٹوریز 2’ اور اپنی پہلی ویب سیریز ‘دی ٹرائل’ میں اپنے کردار کے لیے مشہور، کاجول نے ‘پٹھان’ کے ‘حقیقی’ باکس آفس کلیکشن پر سوالات اٹھا کر تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔

 

ایک انٹرویو میں کاجول سے اس سوال کے بارے میں پوچھا گیا جو وہ شاہ رخ خان سے پوچھنا چاہتی تھیں، اس انٹرویو کی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوچکی ہے۔

کاجول ‘دی ٹرائل’ کی تشہیر کر رہی تھیں جب ان سے ایک سوال پوچھا گیا جو وہ شاہ رخ خان سے پوچھنا چاہیں گی جس کے جواب میں اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا، “پٹھان نے واقعی کتنا کمایا؟”

اگرچہ یہ واضح ہے کہ وہ مذاق کر رہی ہے، کچھ لوگوں نے اس کے مذاق کو غلط سمجھا اور منفی تاثر پیش کیا۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی پٹھان بالی ووڈ کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک تھی۔ دنیا بھر میں 1000 کروڑ کی کلیکشن کو پیچھے چھوڑ کر، اس نے اپنی باکس آفس رپورٹ کے ساتھ تاریخ رقم کی تھی۔

متعلقہ خبریں