مشہور بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ورسٹائل پرفارمنس اور ناقابل تردید دلکشی سے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، انہوں نے خود کو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ مطلوب اداکاروں میں سے ایک کے طور پر قائم کیا ہے۔
کامیاب اداکاری کے کیریئر کے ساتھ ساتھ اداکارہ نے سال 2020 میں بچوں کے کپڑوں کا ایک برانڈ ’اید-اے-ماما‘ لانچ کیا جو کہ کافی کامیاب چل رہا ہے ۔
تاہم عالیہ بھٹ کے اس برانڈ اور اس کی کامیابی نے مکیش امبانی اور ایشا امبانی کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، باپ بیٹی کی جوڑی نے بچوں کے لباس کے شعبے میں بھی قدم جمانے کے لیے عالیہ کے برانڈ کو خرید کر ایک اسٹریٹجک اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، معاہدہ آخری مراحل میں ہے اور اگلے 7-10 دنوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔
اداکارہ نے 2020 میں برانڈ ایڈ-اے-ماما کا آغاز کیا۔ ان کے برانڈ نے بچوں کے لیے پائیدار اور سستی کپڑوں کے اختیارات پیش کیے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے برانڈ کا اندازہ تقریباً 150 کروڑ روپے ہے۔ تاہم، ایشا اور مکیش نے برانڈ کے لیے 300-350 کروڑ روپے تجویز کیے ہیں۔
