برطانوی اداکارہ و گلوکارہ جین برکن انتقال کر گئیں۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق جین برکن پیرس میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ ستمبر 2021 میں انہیں فالج ہوا تھا جس کے بعد سے وہ مختلف طبی مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔
ان کی پیدائش لندن میں ہوئی تھی مگر انہیں فرنچ زبان میں گلوکاری پر شہرت حاصل ہوئی اور وہ 1970 کی دہائی میں فرانس منتقل ہوگئی تھیں۔

جین برکن نے اداکاری کی دنیا میں کئی فلموں میں کام کیا جن میں 1966 کی فلم Blow up، Death on the Nile (1978) اور ایول انڈر دی سن (1982) قابل ذکر ہیں۔




















