عالمی شہرت یافتہ ڈائریکٹر جیمز کیمرون کا بد قسمت آبدوز ٹائٹن پر فلم بنانے کی افواہوں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سمندر برد ہونے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی باقیات کو دکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ پر فلم بنانے کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔
یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عالمی شہرت یافتہ فلم ٹائی ٹینک کے ہدایت کار جیمز کیمرون، بدقسمت آبدوز کی کہانی پر مبنی فلم تخلیق کریں گے۔
تاہم اب جیمز کیمرون نے میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی اور ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دے دیا ہے۔




















