ناگ اشون نے انتہائی متوقع فلم ’’پراجیکٹ K‘‘ سے دیپیکا پڈوکون کی پہلی جھلک شیئر کردی ہے۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون پربھاس کے ساتھ پراجیکٹ کے سے تیلگو انڈسٹری میں انٹری لینے والی ہیں جس میں بگ بی امیتابھ بچن بھی اداکاری کر رہے ہیں۔
اس فلم میں دیپیکا کا کردار مین لیڈ میں شامل ہے اور اس کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کردی گئی ہے جس میں وہ ایک جانباز انداز میں نظر آرہی ہیں۔
A hope comes to light, for a better tomorrow.
This is @DeepikaPadukone from #ProjectK.First Glimpse on July 20 (USA) & July 21 (INDIA).
To know #WhatisProjectK stay tuned and subscribe: https://t.co/AEDNZ3ni5Q#Prabhas @SrBachchan @ikamalhaasan @nagashwin7 @VyjayanthiFilms pic.twitter.com/XG4qUByEHv
— Vyjayanthi Movies (@VyjayanthiFilms) July 17, 2023
پہلی جھلک نے مداحوں کو پروجیکٹ K میں دیپیکا کے کردار کے بارے میں تجسس میں ڈال دیا ہے
پروجیکٹ کے کی پہلی جھلک آئندہ سان ڈیاگو کامک کان میں لانچ کی جائے گی۔ پربھاس کی سربراہی میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن، کمل ہاسن اور دیشا پٹانی بھی ہیں۔ پروجیکٹ کے کو ناگ اشون نے ڈائریکٹ کیا ہے۔















