Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سالگرہ کے موقع پر بھومی پیڈنیکر کا ماحولیاتی تحفظ کیلئے تنظیم کا اعلان

بالی ووڈ کی معروف اور بولڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر آج، 18 جولائی کو اپنی 34 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اس موقع پر اداکارہ نے کسی شاندار پارٹی کا اہتمام نہیں کیا بلکہ انہوں نے دی بھومی فاؤنڈیشن کا آغاز کیا ہے، جو ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے ماہرین کو بااختیار بنا کر اور آلودگی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

اپنی سالگرہ کی صبح، اداکارہ نے ٹویٹر تھریڈز کی ایک سیریز میں بھومی فاؤنڈیشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جبکہ انہوں نے سال 2019 میں کلائمیٹ واریر مہم شروع کی، اور بھومی فاؤنڈیشن ماحولیاتی تحفظ کی طرف اس کا اگلا قدم ہے۔

بھومی پیڈنیکر نے ٹویٹر پر ایک پُرسکون، سبز، پتوں کے نمونوں والا پوسٹر شیئر کیا، جس کا نام دی بھومی فاؤنڈیشن ہے۔

مندرجہ ذیل ٹویٹر تھریڈز میں، بھومی پیڈنیکر نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اپنا نظریہ بطور “آب و ہوا واریر” شیئر کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version