پاکستانی ٹاک ٹاکر حریم شاہ کے نئے بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے اپنی ایک پرانی پریس کانفرنس کا اسکرین شارٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے دیں”۔
معاشرے سے فحاشی و بےحیائی کو کیسے ختم کیا جاسکتا ہے؟؟ کمنٹس میں اپنی رائے دیں۔ pic.twitter.com/kgK6ekh4Mx
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) July 16, 2023
اس ٹوئٹ کے کچھ ہی دیر بعد ان کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کیا گیا “کہ 50 ہزار جیتے کا موقعے اس کو ملے گا جو ایک اچھا سا کمنٹ کرے گا”۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ “یہ رقم میں کل کسی ایک شخص کو دوں گی جس کی رائے بہترین ہو گی کہ کیسے معاشرے سے بے حیائی و فحاشی کو ختم کیا جا سکتا ہے”۔
اب عوام اس پوسٹ کو ریٹویٹ کر کے اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔




















