Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار مومن ثاقب نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

حال ہی میں معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متحدہ عرب امارات کا ’گولڈن ویزا‘حاصل کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ باوقار گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔

مومن ثاقب، فوٹو انسٹاگرام

اُنہوں نے لکھا کہ میرا متحدہ عرب امارات کے ساتھ طویل عرصے سے گہرا تعلق ہے۔ مختلف ثقافتوں کا ملاپ اور شناسائی کا امتزاج جو اماراتی ثقافت اور لوگوں کی گرم جوشی میں موجود ہے اس کی وجہ سے ہمیشہ گھر سے دور گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکار مومن ثاقب نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اماراتی حکومت اور پاکستانی بلاگر محمد معظم قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔