پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ جینٹل مین کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے۔
دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جینٹل مین ڈرامے کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے اور کیپشن میں لکھا ہے کہ اپنی آنے والی ڈرامہ سیریل ’جینٹل مین‘ کا اعلان کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

جینٹل مین ڈرامے کو تحریر خلیل الرحمان قمر نے کیا ہے جبکہ اس کی ہدایات حیسم حسین دے رہے ہیں۔




















