سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان کی اپنے بیٹے کے ہمراہ پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں ثناء خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کے ہمراہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے نومولود بیٹے کا استقبال کرنے کے لیے گھر کو نیلے اور سفید رنگ کے غباروں سے بہت خوبصورت انداز میں سجایا ہے۔
اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے جگر کے ٹکڑے کا پرتپاک استقبال ہوا‘۔
کیپشن میں ثناء نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مفتی انس اس خوبصورت سرپرائز کے لیے جزاک اللّٰہ خیر لیکن میں حیران ہوں کہ آپ نے یہ سارا انتظام خود کیا‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ 5 جولائی 2023 کو ثناء خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، معروف جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ’سید طارق جمیل‘ رکھا ہے۔




















