Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کترینہ کیف کی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز کی تاریخ پر کرن جوہر ناراض

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’’میری کرسمس‘‘ رواں برس 15 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی اور یہ اعلان گزشتہ روز جاری کئے گئے پوسٹر کے ذریعے کیا گیا ہے۔

اس فلم میں کترینہ کیف اور تیلگو فلموں کے معروف اداکار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

دوسری جانب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے بالی ووڈ کی نامور ژخصیت کرن جوہر نے ناراضگی کا اظہار کردیا ہے۔

 

انہوں نے انسٹاگرام تھریڈس پر اپنے خیالات اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہے ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ان مشکل حالات میں اگر ہم ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیں گے تو شوبز انڈسٹری کو ایک فیملی کہنا بیکار ہے۔‘‘

خیال رہے کہ کرن جوہر اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ایکشن فلم ’’یودھا‘‘ کی ریلیز کا اعلان کرچکے ہیں جو کہ 15 دسمبر ہے اور اب ’’میری کرسمس‘‘ کی ریلیز ڈیٹ نے انہیں بہت مایوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں