بالی ووڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار فرحان اختر نے اپنی بڑی بیٹی شاکیا اختر کی گریجویشن تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔
ان تصاویر میں اداکار کو فیملی کے ہمراہ بہت خوش دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ ان کی بیٹی شاکیا اب برطانیہ کی لنکاسٹر یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوچکی ہیں اور یہ ان کے لئے قابل فخر موقع بھی ہے۔
View this post on Instagram
فرحان اختر کے علاوہ شاکیا کی پوری فیملی بشمول اں کی والدہ ادھونا اختر، دادا دادی جاوید اختر، ہنی ایرانی، شبانی اعظمی اور فرحان اختر کی اہلیہ شیبانی ڈانڈیکر اس موقع پر موقع پر موجود تھیں۔
اس موقع پر فرحان اختر نے اپنی بہن زویا اختر اور چھوٹی بیٹی اکیرا ختر کی غیر موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے انہیں یاد کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ، فرحان اختر نے لندن سے دو دلکش تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنی اہلیہ شیبانی ڈانڈیکر اور بڑی بیٹی شاکیہ اختر کے ساتھ نظر آئے تھے۔
View this post on Instagram















