Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’باوال‘ کو جاپانی زبان میں ڈب کرنے کی درخواست موصول

نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’باوال‘، جو کہ 21 جولائی کو پرائم ویڈیو انڈیا پر ریلیز کی جائیگی، کو جاپانی زبان میں ڈب کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

باوال نے ٹریلر سے ہی دلچسپی حاصل کی، جہاں بہت سے لوگ یہ سوچ رہے تھے کہ دوسری جنگ عظیم کا تصور مرکزی کرداروں کی محبت کی کہانی میں کیسے فٹ ہو گا۔

اب ایک نئی رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کو جاپان سے نتیش تیواری کی فلم کو جاپانی زبان میں ڈب کرنے کی درخواستیں تاریخی مناسبت کے باعث موصول ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ، “درخواستیں جاپانی سامعین کی جانب سے موصول ہوئیں ہیں۔ انہوں نے اسے مقامی زبان میں ڈب کرنے کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے کیونکہ دوسری جنگ عظیم سے تعلق کی وجہ سے یہ فلم جاپان میں ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

جاپان میں باوال کو لے کر بہت چرچا ہو رہی ہے کیونکہ فلم کا موضوع دوسری جنگ عظیم کے آس پاس کے موضوعات اور واقعات کو چھوتا ہے، جو جاپان کی تاریخ کا ایک حصہ بھی ہے۔

علاوہ ازیں پروڈکشن ٹیم کے ترجمان نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے، تاہم اس معاملے کے بارے میں ابھی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version