بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اور اداکار ورون دھون، جو کہ اپنی فلم باوال میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، کا رومانوی انداز میں فوٹوشوٹ وائرل ہوگیا ہے۔
فلم میں دونوں کو ایک جوڑے کے طور پر رومانوی انداز میں دیکھا جائیگا تاہم اب انہوں نے فلم کے بعد فوٹوشوٹ میں بھی اپنے رومانس کے جلوے بکھیر دیئے ہیں۔
حال ہی میں جھانوی اور ورون کا رومانوی انداز میں بولڈ طرز کا فوٹو شوٹ سامنے آیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئیں ہیں۔
یہ تصاویر بلیک اینڈ وائٹ طرز پر مبنی ہیں جس میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری نظر آرہی ہے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جھانوی اور ورون ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے اور ان کی جوڑی کو کافی پذیرائی بھی حاصل ہورہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
