Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجرنگی بھائی جان کی ننھی اداکارہ منی کو اب پہچاننا کتنا مشکل؟ سالوں بعد دیکھ کر مداح حیران

بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان سے شہرت پانے والی ہرشالی ملہوترا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ہرشالی ملہوترا نے فلم بجرنگی بھائی جان میں گونگی شاہدہ کا کردار ادا کیا تھا ، جبکہ انہیں منی کے نام سے بھی شہرت ملی۔

حال ہی میں اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو ڈانس کلاس سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے جامنی رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم بجرنگی بھائی جان بلاک بسٹر ہٹ رہی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں