آج ہم آپ کو بالی ووڈ کے اس معروف اداکار کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے والدین کی وفات کے بعد کاسمیٹکس سامان بیچا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارشد وارثی نے 14 برس کی عمر میں ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا اپنے والد کو کھو دیا، دو برس بعد ہی والدہ گردے فیل ہونے کے سبب چل بسیں۔
ان دکھوں نے ارشد کو چھوٹی عمر میں ہی بڑا کردیا تھا، اس کے بعد 17 سال کی عمر میں انہوں نے کاسمیٹک کمپنی میں سیلز مین کی نوکری کرلی، وہ گھر گھر لوگوں کے دروازے بجا کر لپ اسٹک، بندیا اور خواتین کا دیگر سامان فروخت کیا کرتے تھے۔
بعدازاں انہوں نے بطور کوریوگرافر کام شروع کیا اور آہستہ آہستہ انڈسٹری میں آگئے، ارشد وارثی نے مہیش بھٹ کی فلموں ٹھکانہ اور کاش میں کیمرے کے پیچھے کام کیا، پھر 1996 میں انہوں نے فلم ‘تیرے میرے سپنے’ سے ڈیبیو کیا جو باکس آفس پر کامیاب فلم ثابت ہوئی۔
2003 میں ریلیز ہونے والی منا بھائی ایم بی بی ایس میں سرکٹ کے کردار نے ارشد وارثی کی زندگی بدل دی، پھر انہوں نے 2006 میں لگے رہو منا بھائی کے سیکوئل میں بھی کام کیا جس کے لیے ان کو بیسٹ کامیڈی رول کے لیے فلم فیئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















