پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عینی جعفری نے بالی ووڈ کی فیچر فلم میں نظر آئیں گی۔
حال ہی میں اداکارہ عینی جعفری نے اداکار پال مارلن کی انسٹا گرام اسٹوری ری پوسٹ کی جس میں عینی کو شوٹنگ کے دوران صوفہ پر بیٹھے دیکھا گیا۔

یہ تصویر ان کی آنے والی فلم کے سیٹ کی تھی، عینی جعفری بالی ووڈ اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانت کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔
اداکارہ فیچر فلم ’کوک‘ کا حصہ بننے جارہی ہیں جس کی ہدایت کاری صارم مومن کررہے ہیں جبکہ انہی نے اس فیچر فلم کو تحریر کیا ہے۔
View this post on Instagram
مداحوں نے اداکارہ عینی جعفری کو بھارتی پروجیکٹ پر دستخط کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram




















