بالی ووڈ میں ریئل لائف کپل میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا جوڑا اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا ہے۔
مداح ان کے آن اسکرین پیار بھرے لمحات دیکھ کر محسور ہوتے رہتے ہیں جبکہ یہ دونوں ہر موقع پر ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں اداکار رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ایک فیشن شو کے دوران اپنی اہلیہ اور اداکارہ دیپیکا کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ ویڈیو بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے فیشن شو کی ہے جہاں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے شو اسٹاپر کا کردار ادا کیا تھا۔
تاہم اپنی سولو انٹری کے دوران اداکار کو اسٹیج سے اترتے اور اپنی اہلیہ کے پاس جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
بعدازاں رنویر اداکارہ کے پاس آتے ہیں اور انہیں پیار سے بوسہ دیتےہوئے مسکراتے ہیں۔
اس جوڑی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جسے ان کے مداح دیکھ کر بہت خوش ہیں۔
علاوہ ازیں اداکار نے خود بھی اس شو کی ایک مکمل ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















