بالی ووڈ کی صف اول کی ورسٹائل اور پر کشش اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹا گرام پر سفید ساڑھی میں فوٹو شوٹ شیئر کیا جوکہ آتے ہی چھا گیا۔
ان کے اس فوٹو شوٹ کے سامنے آتے ہی فینز ان کے لئے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
فوٹوشوٹ:
View this post on Instagram
واضح رہےکہ اس سے قبل دیپیکا پڈوکون نے اپنی ایکشن فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی پہلی جھلک بھی جاری کی تھی۔
دیپیکا پڈوکون نے انسٹا گرام میں اپنے اس ’پروجیکٹ کے‘ کی تصاویر شئیر کی ہے جوکہ آتے ہی تیزی سے سوشل میدیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون نے ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں کام کرنے کا بھاری معاوضہ وصول کیا۔

ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پروجیکٹ کے‘ میں باہوبلی اسٹار پربھاس اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن بھی اسکرین پر نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا پر یہ دلچسپ خبر سامنے آئی ہے کہ دیپیکا پڈوکون کو فلم ’پروجیکٹ کے‘میں کام کرنے کے لیے 10 کروڑ بھارتی روپے سے زائد معاوضہ دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















