Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیشن شو کے دوران دیپیکا پڈوکون اور بزنس مین مکیش امبانی کی ملاقات، ویڈیو وائرل

بھارت کے نامور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے فیشن شو میں عالمی شہرت یافتہ بزنس مین مکیش امبانی کے ساتھ دیپیکا پڈوکون کی گرم جوشی سے ملنے کی ویڈیو کافی وائرل ہو گئی ہے۔

مکیش امبانی،ان کی  بیٹی ایشا امبانی اور دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز ممبئی میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کے فیشن شو میں سامنے کی قطار میں بیٹھے ہوئے نظر آئے، عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ اس شو کے اسٹاپر تھے، جنھوں نے منیش ملہوترا کے نئے کلیکشن میں ایک ساتھ ریمپ پر واک کی ۔

 ایونٹ کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دیپیکا نے مکیش امبانی کو گرم جوشی سے گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ  بزنس مین مکیش امبانی کو ملنے  کے لیے دیپیکا نے آگے بڑھ کر پہل کی ،  وہ سفید ساڑھی میں تھی جس میں بیک لیس ہالٹر بلاؤز تھا اور اس کے بال اوپر کی گرہ میں بندھے ہوئے تھے۔ انہوں  نے اور مکیش امبانی نے گرم جوشی سے گلے ملے اور مختصر  بات چیت کی۔ دیپیکا کی ساس انجو بھونانی بھی ان کے ساتھ سیاہ لباس میں نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں