Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وویک اوبروئے نے ڈیڑھ کروڑ کے فراڈ پر بزنس پارٹنرز کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

بالی ووڈ کے اداکار وویک اوبروئے نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی دھوکا دہی کے بعد اپنے بزنس پارٹنرز کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، وویک اوبرائے اور ان کی اہلیہ پریانکا الوا کے اکاؤنٹنٹ دیون بافنا نے ممبئی میں اداکار کے سابقہ تینوں بزنس پارٹنرز کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی اداکار نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے ان سے ایک ایونٹ اور منافع بخش فلم پروڈکشن فرم بنانے کا وعدہ کرکے رقم کی سرمایہ کاری کی تاہم بعد میں رقم کو غلط فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فراڈ کا مقدمہ فلم پروڈیوسر اور ایونٹ اورگنائزرز سنجے ساہا، ان کی ماں نندیتا ساہا اور رادھیکا نندا کے خلاف بدھ کو ایم آئی ڈی سی پولیس میں درج کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ آئی پی سی (انڈین پینل کوڈ) کی دفعہ 406 (مجرمانہ طور پر اعتماد کی خلاف ورزی)، 409 (بے ایمانی سے غلط استعمال) اور 420 (دھوکہ دہی) کے تحت درج کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں