Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک اور سنگل میل عبور کر لیا

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک اور سنگل میل عبور کر لیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 23 ملین ہوگئی ہے۔

 پوسٹ کے کیپشن میں ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 23 ملین فالوورز، آئی لو یو آل، مجھے سپورٹ کرتے رہیں، گزشتہ دنوں زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا رہا لیکن آپ کی سپورٹ سے مجھے ہمت ملی۔

ٹک ٹاک کوئن جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے آگے

انہوں نے لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا ک جب میں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا سوچا لیکن آپ سب کے پیار نے مجھے حوصلہ دیا اور اب میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ سب کی محبت بہت اہمیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ 23 ملین فالورز کے ساتھ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر بن گئی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں