بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اکثر ان فلموں کے دلچسپ واقعات شیئر کرتے ہیں جن میں انہوں نے ماضی میں کام کیا ہے۔
آج بھی ایک یادگار کہانی میں، ہم آپ کو ایک ایسے واقعے کے بارے میں بتائیں گے جسے بگ بی نے ایک بار اپنے مداحوں کے ساتھ ایک شو میں شیئر کیا تھا۔
کہانی اس وقت کی ہے جب وہ ایک شو کے لیے گئے تھے جہاں انہیں لیجنڈ گلوکار محمد رفیع سے نہ جانے کی درخواست کرنی پڑی۔
امیتابھ بچن نے اس واقعے کو یاد کیا اور کہا، “ہم نے ایک شو کیا تھا، اور رفیع صاحب سب سے زیادہ توجہ کا مرکز تھے۔ ہم تمام فنکار وہاں اکٹھے تھے، ہم ایک ایک کر کے اسٹیج پر جاتے، پروگرام کا تعارف کراتے اور پھر نیچے آتے۔ یہ دو دن کا شو تھا۔ رفیع صاحب نے پہلے دن پرفارم کرنا تھا اور دوسرے دن کے لیے ایک اور گلوکار کی بکنگ تھی۔
دوسرا گلوکار، کسی وجہ سے، نہیں آسکا اور رفیع صاحب بھی صبح ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ہم پریشان تھے۔ ہم نے سوچا کہ شو کو منسوخ کرنا پڑے گا ۔
“مجھے یاد ہے کہ ہم سب ہوائی اڈے کی طرف بھاگے، کئی میل کا فاصلہ طے کیا اور وہاں پہنچ کر پتہ چلا کہ وہ جہاز میں پہلے ہی موجود تھے اور جہاز ٹیک آف کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ ہم نے اے ٹی سی سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کی کہ اگر ہم ان سے دو منٹ کے لیے جا کر بات کرنے دی جائے۔
انہوں نے ہمیں اجازت دی، اور ہم بھاگ کر ہوائی جہاز میں چلے گئے، اور ہم نے رفیع صاحب کو سب بتایا اور ان سے رک جانے کی درخواست کی تو اپنی سیٹ چھوڑ کر ایک لفظ کہے بغیر ہی جہاز سے نیچے اتر گئے اور اگلے دن بھی پرفارم کیا اور پھر واپس گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















