Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنویر سنگھ کونسے مضمون میں فیل ہوئے تھے؟

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار رنویر سنگھ، جو اپنے گڈ لکس اور بہترین اداکاری کے لئے جانے جاتے ہیں، نے ایک تقریب میں اپنے ریاضی کے امتحان میں ناکام ہونے کے بارے میں بات کی ہے۔

اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں اسکول میں ریاضی کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کی۔

ایک تقریب میں، اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے نہ صرف ایک ٹیسٹ میں صفر اسکور کیا بلکہ انہیں سزا کے طور پر مائنس مارکنگ بھی دی گئی تھی۔

ان کے اعتراف کی ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی ہے اور سوشل میڈیا کا ایک حصہ رنویر کی باتوں سے خوش نہیں ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ویڈیو میں رنویر کو سفید رنگ کا لباس پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ انہیں مائیک پکڑے کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جہاں انہوں نے ہجوم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’’اور کوئی ہے صفر اور سو سے کوئی کم نمبر لیا ہے (کیا کوئی ہے جس نے سو میں صفر سے کم اسکور کیا ہو)؟

وہ اپنے بچپن کے مزاحیہ واقعے کو کھل کر بتاتے ہوئے ہنسے اور انہوں نے مزید کہا، “میں لیا ہو۔۔۔ Jisko mila tha Maths me anda (میں نے کیا۔ مجھے ریاضی میں صفر ملا تھا)۔ سو میں سے صفر، بات کرنے پر مائنس دس۔ تو، سو میں سے مائنس دس۔”

رنویر اس وقت اپنی آنے والی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کی تشہیر کر رہے ہیں۔
کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن بھی ہیں۔ یہ 28 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں