Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنیت امان کا نیا انداز بنا صارفین کی توجہ کا مرکز

چند ماہ قبل انسٹاگرام پر ڈیبیو کرنے والی تجربہ کار اداکارہ زینت امان نے ایک نئے اشتہار کے لیے ریپ کیا ہے۔

جمعہ کو اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنی ‘اسپیس’ میں خوش آمدید کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

کلپ میں، زینت ایک سیاہ لباس میں ملبوس تھی جس کے ساتھ انہوں نے ایک چمکیلی جیکٹ اور میچنگ پینٹ پہنی ہوئی تھی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by leap.club (@leap.club)

زینت نے خواتین کے بارے میں بات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی اور آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر اور اپنی انگلیاں پھیرتے ہوئے، زینت نے اپنے اندر کی ‘پو’ ( کبھی خوشی کبھی غم میں کرینہ کپور کا آئیکونک کردار) کو پیش کیا۔

اداکارہ نے کہا، “تمہیں کوئی حق نہیں بنتا کہ تم لگو اتنی بولڈ”۔

خیال رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے 2001 میں فلم کبھی خوشی کبھی (K3G) میں پو کا کردار ادا کیا تھا۔

بعدازاں تجربہ کار اداکارہ نے پھر 1971 کی فلم ہرے راما ہرے کرشنا کے گانے دم مارو دم سے چند لائن دہرائیں اور کہا، “دنیا نے ہم کو دیا ہی کیا، دنیا سے ہم نے لیا ہی کیا، یہ ہمارا سفر ہے؛ ہم سب کی پرواہ کرے ہی کیوں ؟

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں