Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مونی رائے کے مداحوں کیلئے اچھی خبر، اداکارہ کی پوسٹ وائرل

 بالی ووڈ اداکارہ اور ماہر ڈانسر مونی رائے کو حال ہی میں نو دن کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اب وہ اپنے گھر واپس آگئی ہیں ، تاہم انہوں نے اپنی خراب صحت کی وجہ نہیں بتائی۔

 انسٹاگرام پر مونی رائے نے ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت تک اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mon (@imouniroy)

 

انہوں نے اپنی بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ تو نہیں بتائی البتہ ساتھ دینے پر شوہر سورج نمبیار کا شکریہ ضرور ادا کیا۔

مونی رائے نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو بتایا کہ وہ بہت تیزی سے صحتیاب ہورہی ہیں،اور اب اپنے گھر آچکی ہیں۔

مونی رائے نے بھائی، شوہر اور اپنے پالتو کتے کے ساتھ تصاویر بھی اس پوسٹ میں شیئر کیں، ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونی رائے کے ہاتھ میں کینولا لگا ہوا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

متعلقہ خبریں