Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنجے دت کی طاقت و حمایت کونسی شخصیت ہے؟ نام بتادیا

بھارتی اداکار سنجے دت عرف سنجو بابا نے اپنی اہلیہ مانیاتا دت کو اپنی طاقت وحمایت قرار دیا ہے۔

اپنی اہلیہ مانیاتا کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے سنجے دت نے انسٹاگرام ریل پر تصاویر پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ سنجے نے پیغام میں اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ خدا تمہیں چین و سکون کے ساتھ ساتھ کامیابیاں بھی عطا کرے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہر موقع پر میری حمایت کرنے اور میرے طاقت بننے پر آپکا شکریہ۔ اس بھی زیادہ شکریہ ان دو خوبصورت بچوں کےلیے جو آپ نے مجھے دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)

سنجے دت نے تحریر کیا کہ ہمیشہ میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہنے پر آپکا شکریہ، جب بھی میں کسی موقع پر گرا تو آپ نے مجھے اٹھایا۔

انہوں نے آخر میں اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ آپ جیسی خاتون میری اہلیہ ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

 

متعلقہ خبریں