پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ اداکارہ ریشم بدتمیز اور عروہ حسین فلاپ اداکارہ ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار معمر رانا نے میزبان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے کھل کر جواب دیے۔
View this post on Instagram
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ شوبز انڈسٹری کا کون سا فنکار اوور ریٹڈ ہے؟ جس پر انہوں نے اداکار سمیع خان کا نام لیا۔
میزبان نے پھر سوال کیا کہ معاوضہ ملنے کے باوجود انڈسٹری کے کس فنکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے؟ جس پر انہوں نے فوراً شان شاہد کا نام لیتے ہوئے کہا کہ شان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا۔
انڈسٹری کے بدتمیز فنکار کے حوالے سے کئے گئے سوال پر انہوں نے اداکارہ ریشم کا نام لیا اور کہا کہ انہیں بنیادی اخلاقیات نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے دانش تیمور کے حوالے سے کہا کہ دانش تیمور نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے جبکہ انڈسٹری کے فلاپ فنکار کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے اداکارہ عروہ حسین کا نام لیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















