سمانتھا روتھ پربھو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کا نیا روپ دکھایا گیا ہے۔ وہ فی الحال کام سے چھٹی پر ہیں۔
اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے نئے ہیئر کٹ سے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
اداکارہ ایک چھوٹی ویڈیو میں اپنے لمبے بالوں کو کاٹ کر ایک نئے ہیئر اسٹائل کی نمائش کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے مداحوں کی جانب سے سمانتھا کے اس نئے انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں سمانتھا کو ایک ساحل پر دکھایا گیا ہے جس میں انہوں نے سبز رنگ کا لباس پہنی ہوئی نظر آئیں اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سمانتھا نے اپنے ہیئر ڈریسر کو ٹیگ کیا۔
سمانتھا فی الحال اداکاری کے وقفے پر ہیں۔ وہ ویب سیریز Citadel کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد اس فیصلے پر پہنچیں۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق، وقفہ بنیادی طور پر اس کی صحت پر توجہ مرکوز کرنا ہے، اور امریکہ میں آٹو امیون کنڈیشن myositis کا علاج کروانا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
