بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور نئی فلم ’جوان‘ کا ایک اور پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ، جسے دیکھنے کے بعد شائقین بھی حیران ہیں کہ یہ کس کردار کا ہو سکتا ہے۔
ایکشن سے بھرپور ٹیزر اور پوسٹرز کے بعد اب فلم کے ایک نئے کردار کی تصویر جاری کی گئی ہے جس کی شکل واضح نہیں ہے۔
He’s watching you closely! Watch out for him.#Jawan pic.twitter.com/CvSJMT5PNE
— Red Chillies Entertainment (@RedChilliesEnt) July 23, 2023
ٹویٹر پر ’جوان‘ کے آفیشل پیج کی طرف سے جاری کلوز اپ تصویر میں کردار کی غصہ سے بھری آنکھ نظر آرہی ہے جس نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
متعدد صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تصویر ساؤتھ اسٹار وجے سیتھوپتی کی ہوسکتی ہے کیوں کہ ان کا پوسٹر ابھی تک جاری نہیں ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















