Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رنویر سنگھ کا فلم کے پرومو میں اپنےسکس پیک ایبس کا جلوہ؛ دیپیکا پڈوکون کا ردعمل بھی آگیا

بالی ووڈ کے نوجوان سپر اسٹار رنویر سنگھ کے نئی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی کے پرومو میں سکس پیک ایبس کا جلوہ دکھانے کے بعد سب ان کی فٹنس کے دیوانے ہوگئے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ اور صف اول کی بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا بھی اس فلمی پرومو پر ردعمل آگیا۔

واضح رہےکہ رنویر کا شمار اس وقت بالی ووڈ کے چند سب سے توانا اداکاروں میں ہوتا ہے۔ ان کی یہ بھرپور توانائی ان کی اداکاری، چلنے پھرنے اور ہر پرفارمنس میں چھلکتی ہے۔ فٹنس کا خیال رنویر صرف فلموں کے باعث ہی نہیں رکھتے بلکہ ان کا کہنا ہےکہ فٹنس، زندگی گزارنے کا ایک طریقہ ہے۔ فٹنس کے لیے رنویر کی انسپائریشن رتھک روشن ہے۔

رنویر کا کہنا ہے کہ لوگوں کو فٹنس کے لیے کسی نہ کسی کو اپنا رول ماڈل ضرور بنانا چاہیے، اس طرح اپنے مقاصد کا حصول آسان بن جاتا ہے۔

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فلمساز کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی کہانی‘ اپریل کے بجائے اب 28 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ جلد ہی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

 اس فلم کے میں کرن جوہر بھی کئی برسوں کے بعد ڈائریکشن کے میدان میں دکھائی دیں گے ، کرن جو ہر نے جس فلم کی آخری بار ڈائریکشن کی تھی وہ فلم  اے دل ہے مشکل تھی جوکہ  2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کے ساتھ ٹرول ہونے پر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی

راکی اور رانی کی پریم کہانی  پہلے فروری اور پھر اپریل 2023 میں ریلیز ہونے والی تھی  ملتوی کر دی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version