Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عرفی جاوید کا اپنی خوبصورتی کے حوالے سے اہم انکشاف

بھارتی میڈیا میں توجہ کا مرکز بنی رہنے والی عرفی جاوید نے اپنی خوبصورتی کے حوالے اہم اور حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  عرفی جاوید نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی اپنے ’لپ فلرز‘ کروا رہی ہیں۔

حال ہی میں انڈر آئی فلرز کا انتخاب کرنے کے بعد مشکل وقت سے گزر نے والی عرفی جاوید نے گزشتہ چند سالوں میں فلرز کے ساتھ اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Uorfi Javed (@urf7i)

پیر کو انسٹاگرام پرعرفی نے فلرز کا انتخاب کرنے کے بعد اس کے چہرے کی جھلک دکھاتے ہوئے اپنی تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی۔

تصویریں شیئر کرتے ہوئے عرفی نے انکشاف کیا کہ وہ 18 سال کی عمر سے ہی اپنے لپ فلرز کرواہی ہیں جبکہ اس وقت ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے لیکن ان کو لگتا تھا کہ ان  کے ہونٹ بہت پتلے ہیں جو انہیں پسند نہیں تھے۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا کہ میں لوگوں سے یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ وہ ایسا نہ کریں، لیکن درحقیقت میں جو کہنا چاہ رہی ہوں وہ یہ ہے کہ فلرز یا بوٹوکس کرواتے وقت محتاط رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر آپ اپنے چہرے سے نفرت کرتے ہیں یا جسم کے کسی حصے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں تو بوٹوکس یا سرجری کروائیں لیکن کسی اچھے ڈاکٹر سے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں