Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیملی کی تقریب میں کنگنا رناوت کا دیسی انداز سب کو بھا گیا

فیملی کی تقریب میں بالی ووڈ کی با صلاحیت اداکارہ کنگنا رناوت کا دیس انداز سب کو بھا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کنگنا رناوت نے اپنی بھابھی کی گود بھرائی کی تقریب میں بھارتی زیورات کے ساتھ بھاری کڑھائی اور لوازمات کے ساتھ ایک خوبصورت گلابی ریشمی ساڑھی پہنے ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز، اداکارہ نے انسٹاگرام پر  تصاویر کی ایک سیریز اپ لوڈ کی، “ریتو رناوت کے گودبھرائی سے کچھ قیمتی لمحات شیئر کر رہی ہوں ، ہمارے دل بھر گئے ہیں اور ہم سب بے صبری سے بچے رناوت کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں… آپ کی تمام نیک تمناؤں اور آشیرواد کا شکریہ۔

پوسٹ میں، کنگنا کو اپنے خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک پوسٹ میں وہ رقص کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری پوسٹ میں وہ اپنی بھابھی کو تحائف دے رہی ہیں۔

آئیے ان کی تصاویر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں