سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کیساتھ ریلیز کیا جائے گا۔
سلمان خان اس سال پٹھان میں شاہ رخ خان کی مدد کے لیے آئے تھے، اور اب شاہ رخ بھی سلمان خان کی ٹائیگر 3 میں نظر آ کر اس کا حق واپس کریں گے، جو پٹھان کی طرح یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کا حصہ ہے۔

اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹائیگر 3 کا ٹیزر شاہ رخ کی جوان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جوکہ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ٹائیگر 3 دو کامیاب فلموں ، ایک تھا ٹائیگر (2012) اور ٹائیگر زندہ ہے (2017) کے بعد سلمان خان اور کترینہ کیف کی ہٹ جوڑی کو واپس لائے گا۔ اس فلم کو منیش شرما ڈائریکٹ کر رہے ہیں، جو اس سال دیوالی پر 10 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں