پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر حسن شہریار کا کہنا ہے کہ والدہ کے کندھوں پر بیٹھ کر برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی میں گیا تھا۔
حال ہی میں پاکستان کے مشہور و معروف ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے کئی یادگار لمحات شیئر کیے اور شادی و کیرئیر کے حوالے سے بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میرا بچپن امریکی شہر نیو یارک میں گزرا، بعدازاں جب ہم لندن میں تھے تو میں اپنی والدہ کے کندھوں پر بیٹھ کر برطانوی شہزادی ڈیانا کی شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا، وہ منظر مجھے آج تک یاد ہے۔
حسن شہریار یاسین نے کہا کہ میں اس وقت کافی چھوٹا تھا ، ہجوم کے درمیان سفید رنگ کے جوڑے میں شہزادی ڈیانا خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں جسے دیکھ کر لوگ تعریفیں کر رہے تھے، شادی سے واپس گھر آکر میں نے شہزادی ڈیانا جیسا جوڑا ٹشو پیپر کی مدد سے بنانا شروع کردیا اور وہ میں نے اپنی بہن کی گڑیا کو پہنایا۔
ایچ ایس وائے نے کہا کہ میں نے نیو یارک سے تعلیم حاصل کی اور 12 سال کی عمر میں پیسے کمانا بھی نیو یارک سے شروع کیا جہاں میں سڑک پر فرنچ فرائز فروخت کرتا اور لائبریری میں کام کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کبھی کوئی مجھے گن پوائنٹ پر شادی کرنے کا کہے گا تو میں مہوش حیات سے کروں گا کیونکہ کسی بھی رشتے میں دوستی بہت اہمیت رکھتی ہے۔
ایچ ایس وائے نے کہا کہ میں واضح کردوں کہ ہمارے دل میں ایک دوسرے کے لیے جذبات نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کی دوستی بہت مضبوط اور بہترین ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















