اداکار پنکج ترپاٹھی او ایم جی 2 کی ریلیز کے لیے تیار ہیں، لیکن اداکار کا کہنا ہے کہ ایک بار جب انہوں نے اپنا کام کر لیا تو وہ اس بات کی فکر نہیں کرتے کہ اسے کیسے موصول ہوگا۔
کسی بھی سیکوئل کے لیے، سامعین کے لیے اس سے بہت زیادہ توقعات رکھنا واضح ہے، خاص طور پر اگر پہلا حصہ بہت کامیاب رہا ہو۔ اور بالکل ایسا ہی پنکج ترپاٹھی کی آنے والی فلم، او ایم جی 2 کے ساتھ ہے، جو 2012 کی کامیاب فلم، او ایم جی – اوہ مائی گاڈ کا سیکوئل ہے۔
اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہے کہ”میں دباؤ یا اس طرح کی کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچتا ہوں۔ میں اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کرتا ہوں اور ایک بار مکمل ہوجانے کے بعد، میں دوسری چیزوں کے بارے میں نہیں سوچتا۔
اداکار کا کہنا تھا میری ایمانداری ہی یہ ہے کی میں اپنا 100% دوں۔ میری جتنی سمجھ ہے، اور جتنا کام آتا ہے، اس کے حساب سے ہر پروجیکٹ میں اپنا بیسٹ دیتا ہوں اور پھر میں اسے کائنات پر چھوڑ دیتا ہوں۔ ضروی نہیں میری ہر ایک پرفارمنس سب کو پسند آئے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ”میں سوائے اداکاری کے، اور کسی چیز پر دھیان نہیں دیتا۔ اگر چار فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہوتی ہیں، اور چاروں ہی اچھی ہیں، تو وہ سب چلیں گی۔ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ میری فلم کہاں ریلیز ہوگی۔ اداکاری میرا کام ہے اور فلم کی بزنس سائیڈ کے بارے میں مجھے کوئی آئیڈیا نہیں ہوتا۔‘‘
ایک اور چیز جس نے OMG 2 کی ریلیز کو توجہ کا مرکز بنا دیا ہے وہ یہ ہے کہ یہ اسی دن باکس آفس پر ایک اور متوقع سیکوئل، Gadar 2 سے ٹکرائے گی۔ لیکن، پنکج ترپاٹھی نے واضح کیا کہ اس کے لیے فکر کرنے یا پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















